پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس ،شاہ محمود قریشی،اسدعمر ودیگر ملزمان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ،اسدعمر ودیگر ملزمان نے آج حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواستیں دائر کیں ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیردفاع پرویز خٹک، شفقت محمود، جہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لیں ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے موقع پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں جس میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here