عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں اور عوام مہنگائی کی آگ میں جھلس رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

لاہور: سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے ،علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں،شہبازشریف کےکام کی پوری دنیا مثالیں دیتی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کے چیک ضروری ہیں ،سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے ،علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ،شہبازشریف کےطبی معائنےکیلیےدوہفتےبعدبورڈ تشکیل دیاگیا،شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کے چیک اپ ضروری ہیں ،شہبازشریف کےکام کی پوری دنیا مثالیں دیتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبازشریف نےکیاکیاہے،شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے،دوسال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہےہیں۔

راہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں،کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں، کدھر ہیں بزدار صاحب،ہم صبح، دوپہر،شام عدالتوں میں پیش ہورہےہیں،علیمہ باجی کو پچھلےدروازے سےاین آر او دےدیاگیا،سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں ،عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here