آصف زرداری کی حیثیت سڑک کنارے بیٹھے نجومی سے زیادہ نہیں ، فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق صدر آصف زرداری کو اس نجومی سے تشیبہ دے دی جو سڑک کنارے بیٹھ کر فال نکالتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساڑھے تین سو ووٹ والی پارٹی رہ گئی ہے ۔ فالودے والے اور پپو نائی کے اکاﺅ نٹس آصف زرداری کے ہیں ، ایان علی وعدہ معاف بننے کیلئے تیار ہے ان کو اب اپنی پکڑ نظر آرہی ہے۔ آصف زرداری کی حیثیت اب سڑک کنارے فال نکالنے والے نجومی سے زیادہ نہیں رہی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے، جے آئی ٹی ن لیگ کی چھیڑ بن چکی ہے ، ان کواب پھانسی نظرآرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ لاشوں پرسیاست کرناچاہتی ہے، احتجاج سے ن لیگ کے حصے میں بدنامی آئی، حمزہ شہباز کو اسمبلی بلایاتھا لیکن وہ عدالت کے باہر غنڈہ گردی کرنے چلے گئے،پولیس نے صبر و تحمل سے ان کی غنڈہ گردی کو برداشت کیا۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here