چوہدری نثار علی خان کو صوبائی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست خارج کر دی

راولپنڈی (پاک پرائم نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، عدالت نے پی پی 10 کو خالی قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کیلئے دائر رٹ کو خارج کردیا۔

میڈیا پورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے حلف اٹھانے یا پی پی 10کو خالی قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست خارج کردی گئی ہے۔ نور خان نے رٹ میں موقف اختیار کی اتھا کہ 25 جولائی کو الیکشن ہوئے جس میں چودھری نثار نے دو قومی اور دو صوبائی حلقوں سے حصہ لیا، دو قومی اور ایک صوباءی حلقے سے ہارنے کے بعد چودھری نثار پی پی 10 سے جیتے مگر اس کا اب تک حلف نہیں لیا جس کی وجہ سے پی پی 10 کے عوام اسمبلی میں اپنی نمائندگی سے محروم ہیں، اس حلقے کو خالی قرار دے کر الیکشن کرایا جائے۔

اس رٹ کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رٹ خارج کردی۔ اس ضمن میں پٹینشر کے وکیل اسد عباسی نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے موقع پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کرپائے تھے۔ البتہ انہوں نے آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 53145 ووٹ لے کر میدان مارا تھا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here