سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان برقرار ہے،کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہونے والی 527 پوائنٹس کی مندی کے باعث ایک بار تو انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔

صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی تاہم 10 بج کر 54 منٹ پر 100 انڈیکس میں یکدم مندی ہوئی ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہونے والی 527 پوائنٹس کی مندی کے باعث ایک بار تو انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا تاہم اس کے بعد دوبارہ انڈیکس اوپر جانا شروع ہوا۔

جمعہ کی بریک سے پہلے تک انڈیکس کافی حد تک ریکور ہوگیا لیکن پھر بھی اس میں 63 پوائنٹس کی کمی برقرار ہے جس کے باعث یہ 38 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر آچکا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here