حنیف عباسی نے عمر قید کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور: مسلم لیگ ن کے راہنما حنیف عباسی کی عمر قید کیخلاف درخواست ضمانت پر سماعت 17 جنوری کو ہوگی،درخواست لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود عباسی نے سماعت کیلئے مقرر کی۔

حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے راہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے باعث وہ جیل میں قید ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here