یہ تاثر غلط ہے کہ تلور کا شکار صرف جنسی قوت میں اضافے کے لئے کیا جاتا ہے؟،الشیخ نہیان بن مبارک النہیان

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم و رواداری اور برداشت الشیخ نہیان بن مبارک النہیان اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں وہ چولستان میں تلور کا شکار کرنے آئے ہیں تاہم اس موقع پر نجی ٹی وی کو انٹر ویر دیتے ہوئے انہوں انتہائی دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

نجی ٹی وی کے صحافی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر سے سوال کیا کہ پاکستان میں کئی لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ تلور کا شکار صرف جنسی قوت میں اضافے کے لئے کیا جاتا ہے؟

اس بات کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ نہیں یہ تو خرافات ہیں لوگ بہت سی باتیں کرتے ہیں ہم لوگ اس کام کے لئے نہیں آتے بلکہ ہمارے لئے یہ ایک کھیل ہے جو ہمیں آباو اجداد سے ملا ہے اور یہ پوری دنیا میں کھیلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تلور کی افزائش نسل کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here