سورج نے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکوا دیا

نیپیر:تیز ہوائیں چلیں اور بارش شروع ہو گئی، گراﺅنڈز مین وکٹوں پچ ڈھانپنے کیلئے کور لے آئے اور کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اس وقت انوکھی اور انتہائی دلچسپ تاریخ رقم ہو گئی جب سورج کی انتہائی تیز روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔

نیپیر میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران سورج کی روشنی اس قدر تیز ہو گئی کہ بلے باز، فیلڈرز حتیٰ کے امپائرز بھی صحیح طرح دیکھنے سے قاصر ہو گئے اور بالآخر امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روکنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آ سکے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here