ملک کی نمائندگی اور کپتانی یقیناًبڑا اعزاز ہے، شعیب ملک

جوہانسبرگ :پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی اور کپتانی یقیناًبڑا اعزاز ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ ملک کی نمایندگی اور کپتانی یقیناًبڑا اعزاز ہے،پنک ڈے میچ میں مزہ آیا ، عظیم مقصد کیلئے یہ میچ ہوا،بہترین ماحول تھا ، بہت مزہ آیا ۔

انہوں نے کہاکہ اٹیک کا پلان کیا ، ابتدا ہی میں 2 وکٹیں ملیں ۔

واضح رہے کہ چوتھے ایک روزہ میچ میں شاہینوں نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرکے حساب چکتا کردیا ہے اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

شاہینوں نے 165 رنز کا ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 32 ویں اوور میں  حاصل کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here