پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے سارے میچز کراچی منتقل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ سیزن فور کے لاہور میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فور کے تینوں میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کراچی میں ہونے والے میچز کا شیڈول بھی دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی شفٹ کیے جارہے ہیں،سندھ حکومت کیا کر رہی ہے ؟ جس پر مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سب کراچی والوں کی مدد چاہیے ، پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے ۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ دو سال پہلے ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے ہی آ گئے ہیں ، پی ایس ایل میں سب کا تعاون چاہتا ہوں ، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کرتے ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کی کراچی منتقلی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here