پی ایس ایل: کراچی میں مقابلوں کا آغاز آج ہو گا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا جائے گا۔

دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس کے لیے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے جس کے تحت 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو پارکنگ مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here