عاقب جاوید کو کوچ رکھنے کا مشورہ انہیں خود وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا،فواد رانا

لاہور:لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں بھی آغاز میں ہی باہر ہو گئی ہے جس پر کوچ اور مینجمنٹ کو قصور وار قرار دیا جارہاہے تاہم اس پر لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کا کہناہے کہ اس میں کوچ کا کوئی قصور نہیں ہے ۔

فواد رانا نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دراصل عاقب جاوید کو کوچ رکھنے کا مشورہ انہیں خود وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا اور میں کہوں گا کہ یہ بہت ہی بہترین تجویز تھی ۔فواد رانانے کہا کہ عاقب جاوید ایسے کوچ ہیں جو لیہ کی سڑکوں کے کنارے رات کو سوجاتے تھے۔ مقصد صرف اچھے کرکٹرز تلاش کرنا ہوتا ہے۔ عاقب جاوید گھنٹوں ڈرائیو کرکے گلگت بلتستان پہنچ جاتے ہیںاور کبھی وہ ڈیرہ غازی خان میں پڑاو ڈال لیتے ہیں۔

ایک سوال پر فواد رانا کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ کوچ کا نہیں ہے۔ ’بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم بغیر کپتان کے کھیلی ہے۔ ٹورنامنٹ جاری تھا کہ ہم کپتان محمد حفیظ سے محروم ہوگئے اور اس کے بعد بھی کئی اہم کھلاڑیوں کا ساتھ بھی حاصل نہ رہا۔مالک لاہور قلندرز کا مزید کہنا تھا کہ لوگ انہیں ٹیم کا نام بدلنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here