مساجد پر حملے، بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ

کرائسٹ چرچ:کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ بنگال ٹائیگرز حملے کے وقت ایک مسجد میں نماز جمعہ کے لیے موجود تھے۔ تاہم پوری ٹیم محفوظ ہے۔

 

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردوں کے دو مساجد پر حملے کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد میں موجود تھی۔ اوپنر تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے بھاگ کرجان بچائی۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔

حملے کے بعد بنگال ٹائیگرز کادورہ نیوزی لینڈ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں وطن روانہ کیا جائے گا۔ کیویز ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفرسے کلین سوئپ کیا جبکہ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ ہفتہ سولہ مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شیڈول تھا۔ دورہ کی منسوخی کافیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے اتفاق رائے سے کیاہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here