آج ٹرافی تم اٹھاؤ، کل میں اٹھاؤں گا، ڈیرن سیمی کا سرفراز سے مکالمہ

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ٹرافی تم اٹھائو، کل ہم اٹھائیں گے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ یہ ٹرافی آج بھی ہم اٹھائیں گے اور کل بھی ہم ہی اٹھائیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم کےلوگوں کولیڈربننےکے لیےاعتماد دیتا ہوں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پورے پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ کھیلی،ہماری بولنگ پہلے روز سے اچھی رہی ہے،پی ایس ایل کے ہرمیچ میں بھرپورمقابلہ کیا۔

ڈیرن سمیع نے کہا کہ پی ایس ایل میں دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے دیکھنے کوملے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا،کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کہیں بھی ہوں، میں پی ایس ایل کو انجوائےکرتاہوں،اس لیگ میں بولنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے،یہ کہنا غلط ہوگا کہ پی ایس ایل سے بیٹسمین نہیں مل رہے،کوئٹہ اچھی ٹیم ہے، لیکن ہمارے پاس بھی اچھے پلیئرز ہیں،اسپنرہو یا فاسٹ بولر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، پلیئرز بلاخوف کھیلیں گے، پی ایس ایل یہاں ہو یا امارات میں اس لیگ کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فینز کے جذبات دیکھ کر اچھا لگتا ہے،پی ایس ایل فائیو پاکستان میں ہی ہونا چاہیے،حسن علی اور وہاب ریاض کا کمبی نیشن ہمارے لیے بہت اہم رہا ہے،وہاب ریاض اور حسن علی پاکستان کیلیے بھی مفید ہوسکتے ہیں،میرے لیے ذاتی پرفارمنس سے زیادہ اہم ٹیم کی کارکردگی ہے۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جو کرکٹ کا معیار پاکستان میں دیکھنے کا مل رہاہے،ویسا دبئی اور شارجہ میں بھی نہیں تھا،تیسری مرتبہ فائنل کھیل رہے ہیں، اس بار ہم پوری اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،کراچی کے کراوڈ نے جس طرح سے رسپانس کیا وہ لاجواب تھا،کراچی والوں نے ہر ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شین واٹسن پورے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتے رہےہیں، کوئٹہ کے ٹاپ فائیو پلیئرز کی کارکردگی بہت عمدہ ہے،شروع کے میچز میں باؤنڈریز چھوٹی تھیں، لیکن اب نہیں ہیں،پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ ہے،2 دن ہوگئے ٹکٹ کا انتظام نہیں ہورہا ، اب تو بورڈ والے بھی فون نہیں اٹھارہے،کراچی کا کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتارہاہے، فائنل میں بھی نیوٹرل ہی ہوگا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here