ورلڈ کپ کپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواستیں جمع

لاہور: پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواستیں جمع کروادیں۔

پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست برطانوی ایمبیسی میں جمع کروادی ہے،عمر اکمل کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق وہاب ریاض، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، محمد رضوان کے بھی ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے تاہم عمر اکمل کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بلے باز ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور عابد علی کو تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here