محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں، وسیم اکرم

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میری نظر میں محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ 2019 کا ورلڈ کپ 1992 کی طرز پر ہو رہا ہے ، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا، وقار یونس اور میں چھوٹی عمر میں قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ 10 سال میں قومی کرکٹ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، کرکٹ کے لئے محکموں کی بڑی خدمات ہیں۔

محمد عامر کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ بے شک عامر پچھلے کئی میچوں میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکے لیکن ابھی بھی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، میری نظر میں محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here