پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، بڑی ٹیموں کو دعوت دینے کی تیاریاں

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑی ٹیموں کو دعوت دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کینگروز ٹیم کو پاکستان لانے میں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کا کردار اہمیت اختیار کر گیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم نے سکیورٹی کے حوالے سے مثبت سگنل ملنے کے بعد پاکستان کے دورہ کا فیصلہ کیا۔

دوسری طرف امکان ہے کہ پروٹیز ٹیم بھی آئندہ سال مارچ کے دوران ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے ملکی سونے میدان آباد کرے گی۔پی سی بی نے 2022ءمیں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، سابق آسٹریلین آل راونڈڑ شین واٹسن کا کردار اہم ہوچکا ہے۔

واٹسن گزشتہ دنوں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مقرر ہوئے تھے اور وہ رواں ماہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔

ہ وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امسال کے آغاز میں سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کینگروز ٹیم اگر پاکستان آتی ہے تو پہلے مرحلے میں انہیں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کھیلنے کی دعوت دی جائے گی جس کے بعد ٹیسٹ سیریز پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبورن میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو ایک اور سہارا اس وقت ملا جب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے امکان کی جانب اشارہ دیا کہ آسٹریلیا کی ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ک

رکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیوین رابرٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کیلئے یہ بات کافی حوصلہ افزا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تیار ہوگئی ہے، یہ اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان میں معاملات درست سمت جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے دورے کے حوالے سے کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے اور کسی بھی حتمی رائے تک پہنچنے سے قبل تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا تاہم کیوین رابرٹس نے امید ظاہر کی کہ عالمی کرکٹ کے مفاد اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے لیے آسٹریلین ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here