بابر اعظم بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹسمین بابراعظم اپنی کارکردگی کے ذریعے دنیا کے بہترین بلے بازو ں میں شامل ہو گئے ہیں تاہم اب وہ بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

سال 2018 اور 2019 کے دوران کھیلے گئے میچز میں بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آگئے،یکم جنوری 2018 سے لے کر اب تک کھیلے گئے میچز کے دوران کم از کم ایک ہزار رنز بنانیوالے کھلاڑیوں میں بابر اعظم کا رن اوسط سب سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام سٹیو ن سمتھ، ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس عرصے میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین کا رن اوسط 61.60 رہا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں سٹیو ن سمتھ 60.00 رن اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے پاس 2019 کے اختتام سے قبل ایک میچ موجود ہے، جہاں ان دونوں کھلاڑیوں کا بڑا سکور فہرست پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

کین ولیمسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کا رن اوسط 60.84 ہے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 58.60 کی اوسط کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سینچری بنائی اور ناقابل شکست رہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here