6سال بعد پاکستان کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت

اسلام آباد: ‏پاکستان ہاکی ٹیم 6 برسوں کے بعد ملائیشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وقت اولین ترجیح یہی ہے کہ عالمی باڈیز کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں، ان باڈیز کے ساتھ تعلقات کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2014 کے بعد ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور اس کی کئی وجوہات رہی ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عین وقت پر بھی اپنی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ملائیشین ہاکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملائیشین ہاکی کے ساتھ دوستانہ روابط ہیں اور ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی دعوت ملنا اور پھر ہمارا اس ایونٹ میں شرکت کرنا پہلا ا قدم ہےجس سے پاکستان ہاکی میں بہتر ی آئے گی اور یہ شرکت سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بھی رینکنگ پوائنٹس ہیں اور اس وقت پاکستان ٹیم کو رینکنگ پوائنٹس کی بہت ضرورت ہے ۔

‏سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ 2019 پاکستان ہاکی کے لیے اچھا نہیں رہا لیکن مجھے اتنا یقین ہے کہ 2020 اور اس کے بعد آنے والے سال پاکستان ہاکی کی بہتری کے سال ثابت ہوں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here