پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا۔

پی بی سی حکام کے مطابق مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آبادپہنچے گی ،بنگلہ دیش ٹیم 5 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 6 فروری کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔

پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن صبح10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،دو میچز کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ 7 فروری کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here