کرکٹ کے اتار چڑھاﺅ میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے، مشتاق احمد

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ کے اتار چڑھاﺅ میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق احمد نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی میرے لیے اعزاز ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچر کو بدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہو رہا ہے، بابر اعظم پر فخر ہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ نہیں دس سے بارہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومتی معاملات ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here