سندھ حکومت کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ،کراچی میں میچز کے انعقاد کیلئے آمادگی ظاہر کردی

کراچی: پی ایس ایل کے کراچی میں 12 مارچ سے میچز کے انعقاد کے معاملے پر سندھ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا اور کراچی میں میچز کے انعقاد کیلئے آمادگی ظاہر کردی،سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کاکوئی خوف نہیں طبی ماہرین نے بھی کلیئرنس دیدی.

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں پی ایس یل کے میچز کرانے کیلئے تیار ہیں ،ایران اورچین سے حال ہی میں آنے والے لوگ سٹیڈیم نہ آئیں ۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے ،گراﺅنڈ کے باہر نجی کمپنیاں ہینڈسینی ٹائزر لگائیں گی،سندھ حکومت نے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے ،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نزلہ کھانسی بخار میں مبتلا شہری سٹیڈیم نہ آئیں ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here