قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے کیلیے نیلسن میں ڈیرے ڈال لیے

نیلسن: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم کل پریکٹس کرے گی جب کہ دوسرا ون ڈے 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹرز آج آرام کریں گے یا صرف جم سیشن کریں گے اور کل مقامی وقت کے مطابق دن 2 سے 5 بجے تک قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہو گا۔

واضح رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کو ڈک ورس لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجے شروع ہو گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here