جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساؤتھ افریقین ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائے گا جبکہ2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here