پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

ٹوکیو: قومی ایتھلیٹ حید ر علی پیر المپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور انہوں نے پانچویں باری میں 55 . 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

حیدر علی اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیت چکے ہیں۔

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور ان کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here