ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا، حسن علی

CARDIFF, WALES - JUNE 14: Pakistan bowler Hasan Ali celebrates after dismissing England batsman Ben Stokes during the ICC Champions Trophy semi final between England and Pakistan at SWALEC Stadium on June 14, 2017 in Cardiff, Wales. (Photo by Stu Forster/Getty Images)

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیاہے،کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھےلیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here