پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے 76 سالہ والد نے میراتھن میں گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور: پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے 76 سالہ والد محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونیوالی میراتھن ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا جس کی تصدیق اظہر علی نے بھی خبر ری ٹوئیٹ کرکے کردی۔

تفصیلات کے مطابق محمد رفیق نے 21 کلومیٹر میراتھن ریس میں حصہ لیا ، وہ ماضی میں بھی میراتھن ریس میں حصہ لے چکے ہیں۔

اپنے والد کی کامیابی کی خبر اظہر علی نے بھی ری ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ ” آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے” جس پر کمنٹ کی شکل میں سوشل میڈیا صارفین سے بھی داد اور مبارکبادیں وصول کیں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ محمد رفیق لاہور میں بچوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑے رکھنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں اور اکثر اوقات نوجوان نسل کو بھی پارکوں میں ورزش کرنے کے طریقے بتاتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ پاکستان کے علاوہ دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here