احمد شہزاد کی والدہ کی دوا غلطی سے استعمال کئے جانے کی تصدیق

اسلام آباد: ڈوپنگ کیس میں چار ماہ کی پابندی کا شکار ہونے والے اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے والدہ کی دوا غلطی سے استعمال کئے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان ون ڈے کپ میچ سے قبل متلی کی شکایت پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے دوا مانگی۔ انھوں نے غلطی سے کینسر کے مرض میں مبتلا والدہ کی وہ گولی دیدی جس کے اجزا واڈا اور پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں آتے ہیں۔

احمد شہزاد نے ابتدائی تحقیقات میں اسی دوا کا نام نہیں بتایا تھا لیکن بعد ازاں والدہ کو تجویز کیا گیا ڈاکٹر کا نسخہ دکھانے کے ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، سابق کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔

واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد پر 6 ماہ کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here