پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ 

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم ہے ، ہم پہلا میچ جیت کر مخالف ٹیم کو پریشر میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم کو سیریز میں شعیب ملک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، تاہم فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم اور حسن علی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے سکتے، سرفراز کی قیادت میں ٹیم جیت کر ٹریک پر ہے، ٹف میچ ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here