پاکستان جنوبی افریکا ٹیسٹ میچ ،میزبان ٹیم کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز

سینچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان کیخلاف 8 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پروٹیز نے میچ کے دوسرے روز 127 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر نے ڈیل سٹین کو پویلین بھیج کر جلد ہی پاکستان کو کامیابی دلا دی، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ 170 کے مجموعی سکور پر ٹیمبا باووما بھی 53 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔ کیشو مہاراج بھی زیادہ دیر تک شاہینوں کا سامنا نہ کر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے اب تک شاہین آفریدی اور محمد عامر نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل سٹین 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جنہوں نے دوسرے روز کا کھیل آگے بڑھایا تھا۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے تھے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here