وزیر اعظم نے بھی ایل پی جی مہنگی ہونے کی وزیرخزانہ اسدعمرسے شکایت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بھی ایل پی جی مہنگی ہونے کی وزیرخزانہ اسدعمرسے شکایت کردی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔ بنی گالا میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کا استعمال کیا جاتا ہے جو بہت مہنگی ہوگئی ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان نے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرسے شکایت کی ایل پی جی کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں، انہیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پروگرام میں فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ وزیرپٹرولیم غلام سرور کو بتادیا گیا ہے کہ گیزرلگثرری نہیں ہے، اس سے قبل ایک نجی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے عام آدمی کو گیزرجیسی لگثری ترک کرنے اور گیس سے پانی گرم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ شکوہ تب سامنے آیا ہے جب شہریوں کی جانب سے گیس کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کی شکایات کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here