ایف آئی اے نے سینئر صحافی رضوان رضی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

لاہور:سینئر صحافی رضوان رضی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رضوان رضی کو اغواء کرنے والے در اصل ایف آئی اے کے اہلکار تھے ۔

سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صحافی رضوان رضی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے ، رضوان رضی پر سائبر کرائم چارجر عائد کیے گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سینئر صحافی رضوان رضی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے ۔

رضوان رضی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ سیاہ کار میں سوار چند افراد آئے اور ان کے والد کو گھر کے باہرسے ذبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے ۔

رضوان رضی دوستوں کو خدا حافظ کہنے کے لیے جوہر ٹائون میں واقع گھر سے باہر آئے تھے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here