میموگیٹ سکینڈل،کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کانیابنچ تشکیل

اسلام آباد:میمو گیٹ سیکنڈل کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بنچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 14 فروری کوسماعت کرےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میمو گیٹ سیکنڈل کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بنچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 14 فروری کوسماعت کرےگا،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں.

عدالت نے اٹارنی جنرل،ڈی جی ایف آئی اے اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کونوٹس جاری کرد یئے،اس کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اورداخلہ کوبھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here