وزیر اعظم عمران خان سمٹ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے،وزیر اعظم دبئی میں7ویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سےخطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں حکومتوں کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس 3روز جاری رہے گا،اجلاس میں 140 ممالک سے 4,000 سے زائد ممتاز شخصیات شریک ہیں،سمٹ میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی،وزیرخارجہ،وزیرخزانہ،وزیر بحری امور بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں،مشیر تجارت،معاون خصوصی ڈاکٹرعشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے،وزیراعظم عمران خان خطاب میں حکومتی ترجیحات اور وژن پر بھی گفتگوکریں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری اورذوالفقار بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

 

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here