نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی نیب نے مخالفت کر دی۔

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کے حق دار نہیں، میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا جائے،گرفتار مجرم نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here