وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صمصام بخاری کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here