ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ،وزیر اعظم نے گورنر کو سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے گورنر پنجاب کو سمری پردستخط کرنے سے روک دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنخواہوں میں اضافے کا بل دوبارہ ایوان میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو عمر بھرکیلئے دی گئی مراعات کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو عمر بھر کیلئے گھر دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here