کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روزاسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی۔ مارکیٹ 501 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔ سونے کی قیمت میں تین سے روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ مارکیٹ 501 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 38 ہزار306 کی سطح پر بند ہوئی۔

ڈالرکی قیمت میں 11پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر139روپے 46پیسے پربند ہوااسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 10پیسے اضافے سے139روپے 30پیسے رہی۔

سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونا69ہزار300 روپے پرپہنچ گیااس طرح دس گرام سونے کی قیمت 258روپے کے اضافےسے59 ہزار 414روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا6ڈالر اضافے کے بعد 13سو 4ڈالر فی اونس کی سطح پر ہہنچ گیا-

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here