سانحہ ماڈل ٹاﺅن،جے آئی ٹی نے شہبازشریف کو پیرکو طلب کرلیا

لاہور:سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیرکوطلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیرکوطلب کر لیاہے جہاں ان سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

جے آئی ٹی نے سابق وزیر ریلوے جے خواجہ سعد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے تحقیقات کی اجازت دی تھی اور آج محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت میں تحقیقات کی اجازت دیدی ہے، جے آئی ٹی پیرکے روز نوازشریف سے سانحہ کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here