نندی پورریفرنس، بابراعوان کے خلاف آئندہ سماعت پرخواجہ آصف اور نوید قمر بطور گواہ طلب

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کے درمیان بابراعوان اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی ہو گئی، عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ ا?صف اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کو بطور گواہ 21 مارچ کو طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ وزارت توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم عدالت میں پیش ہو گئے۔محمد نعیم نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی۔نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے لہٰذا عدالت کچھ وقت دے۔

بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس گواہی دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔گواہ محمد نعیم نے انہیں جواب دیا کہ میں آپ کے خلاف گواہ نہیں،میں تو ریکارڈ کسٹوڈین ہوں۔بابر اعوان نے انہیں جواب دیا کہ میں آپ سے نہیں کہہ رہا، آپ مجھ سے نہیں، عدالت سے مخاطب ہوں۔

دوران سماعت بابر اعوان اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔بابر اعوان نے کہا کہ آپ سیاسی گفتگو کر رہے ہیں، چھلانگیں نہ لگائیں بلکہ ٹرائل کرائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں۔

بابر اعوان نے کہا کہ بلائیں خواجہ آصف کو کہ وہ سانپ لے کر آجائیں،خواجہ آصف نیب کا ملزم ہے اور نوید قمر نیب کا قیدی رہا ہے،نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ بابر اعوان صاحب جس طرح عدالت میں بول رہے ہیں یہ جلسہ نہیں ہو رہا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here