وفاق کے بات پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میںردوبدل کردی گئی جس کے تحت شہریارآفریدی، اسدعمر اور فوادچوہدری سمیت کئی وزراءکو قلمدان چھوڑنا پڑے اور اب خبرآہے کہ پنجاب میں بھی چارصوبائی وزراءکے قلمدان بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا زرائع کے مطابق حکومت نے چار صوبائی وزراءکے قلمدان بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان وزراءمیں اجمل چیمہ ، حسین گردیزی اور زوارحسین شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ تبدیلیاں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے بعد عمل میں لائی جارہی ہیں ۔

یادرہے کہ وفاق میں وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ مقرر کردیا ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ ، فواد چودھری وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہونگے اور اس سلسلے میں کابینہ ڈویڑن نے وزاتوں کے نئے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے۔

اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ ،فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات ، ندیم بابر کو وزیر اعظم کا مشیر برائے پٹرولیم مقرر کیا گیاہے ، فواد چودھری سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیاہے۔

غلام سرور خان کو وزارت ایوی ایشن دی گئی ہے جبکہ شہر یار آفریدی وزیر برائے سیفران ہونگے۔ ظفر اللہ مرزا کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے صحت بتایا گیاہے ،محمد میاں سومرو کو وزیر نجکاری مقرر کیا گیاہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here