متحدہ اپوزیشن کا حکومت مخالف اجلاس آج ہو گا،مریم نواز سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن کاحکومت مخالف اجلاس آج ہوگا،اجلاس کی میزبانی بلاول بھٹواورآصف زرداری کریں گے،مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ اپوزیشن کاحکومت مخالف اجلاس آج ہوگا،اجلاس کی میزبانی بلاول بھٹواورآصف زرداری کریں گے،مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہ شرکت کریں گے،بلاول بھٹو آج اپوزیشن رہنماؤں کوافطارڈنردیں گے ،مریم نواز افطارڈنرکیلئے پہلی بارزرداری ہاؤس آئیں گی ،مریم نوازکودعوت دینے کافیصلہ پیپلزپارٹی کورکمیٹی اجلاس میں کیاگیا،پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کے تمام ارکان اجلاس میں موجودہوں گے۔

مولانافضل الرحمان،اسفند یارولی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ محموداچکزئی،اخترمینگل،آفتاب شیرپاؤکی بھی شرکت متوقع ہے،اجلاس میں معاشی بحران سمیت آئی ایم ایف اوردیگرمعاملات زیرغورآئیں گے.

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات وگیس کی قیمتوں میں اضافے کاجائزہ لیا جائے گااس کے علاوہ حکومت مخالف تحریک سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس کے بعدمیزبان اورسیاسی قیادت میڈیابریفنگ دےگی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here