میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے بعد فریال تالپور بھی گرفتار

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر کے نیب ٹیم کے حوالے کر دیا تھا اور آج نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع دو سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک نیب نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریال تالپور کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کی عمارت میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں پر رکھا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے زرداری ہائوس کو سب جیل قرار دیکر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جہاں فریال تالپور سے تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here