سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کر لیا

لاہور: کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیاہے ۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جب کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوة کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here