وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماع، لاؤڈسپیکر،وال چاکنگ ،آتش بازی اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 60 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کااطلاق آج سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماع، لاؤڈسپیکر،وال چاکنگ ،آتش بازی اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here