مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کا معاملہ ،جج محمد بشیر نے کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 19 جولائی کو مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر نیب کی اپیل پر مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا،جس میں جج محمدبشیرنے کمشنراورایس ایس پی سیکیورٹی کوطلب کرلیا۔

جج محمدبشیر سے کمشنراورایس پی سیکیورٹی کی ملاقات آج متوقع ہے جس میں مریم نوازکی پیشی پرسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاجائےگا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here