اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں دو سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سی ڈی اے سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

درخواست گزار جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے موقف اختیار کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نےٹیکس میں 200فیصد اضافہ کر کے اختیارات سے تجاوز کیاہے۔

عدالت نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here