نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاع اسماعیل کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ڈاکٹر عمران الحق کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے ۔

نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے خلاف ریفرنس تیار کرلیاہے ، نیب نے دو وعدہ معاف گواہوں کے حتمی بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں ۔وعدہ معاف گواہوں عابد سعید اور مبین صولت نے نیب دفتر راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور تمام ثبوت نیب کے حوالے کردیئے۔نیب نے وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ریفرنس تیار کیاہے ۔

ریفرنس آئندہ ہفتے چیئر مین نیب کے پاس منظور ی کیلئے بھیج دیا جائے گا ۔چیئر مین نیب کی صدارت میں نیب کا ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس کا جائزہ لیکر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیگا جس کے بعد ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here