مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کےلئے مقررکردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرکل سماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here