حکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کافیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے،نیب ترمیم کے مطابق 50 ملین سے زائد کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی،ملزم کو انکوائری اورانویسٹی گیشن یاٹرائل کے دوران بھی سی کلاس جیل میں رکھا جائے گا۔

سی کلاس جیل سے متعلق نیب ترمیمی بل 1999 کے سب سیکشن 10 میں نئی شق شامل کردی گئی،نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here